نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے 5گروپ بنا دئیے ہیں، عظمی بخاری

11 سال سے ایک جماعت کی جس صوبے میں حکومت ہے وہاں صرف مولا جٹ سیریل چل رہی ہے، وزیراطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک December 10, 2024

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے 5 گروپ بنا دئیے ہیں۔

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ جنہوں نے انقلاب لانا تھا وہ اب آپس میں گتھم گتھا ہو رہے ہیں۔ نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی میں 5 گروپ بنا دئیے ہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا۔ سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔ جب بھی ملک ٹریک پر آتا ہے کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11 سال سے جو جماعت ایک صوبے میں حکومت کررہی ہے وہاں صرف مولا جٹ سیریل چل رہی ہے۔ مخالفین احتجاج،جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے۔مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی قسمت بدل رہی ہیں۔ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے بھی معاہدہ ہوچکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں