میرا قصور تھوڑی ہے، بلیک میں ٹکٹس کی فروخت کے الزام پر دلجیت دوسانجھ کا ردعمل
بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹس کے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کے معاملے پر اپنا موقف پیش کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے ان افراد پر تنقید کی جنہوں نے کنسرٹ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے کے معاملے میں گلوکار پر الزام عائد کیا تھا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دلجیت نے کہا، ’ملک میں میرے خلاف یہ بات کی جا رہی ہے کہ دلجیت کے کنسرٹ کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔ اگر کوئی دس روپے کی ٹکٹ خرید کر اسے 100 روپے میں بیچ دے تو بھلا اس میں فنکار کا کیا قصور ہے؟‘
اندور میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے دلجیت نے کہا، ’جتنے الزام لگانے ہیں، لگا دیں مجھے بدنامی کی کوئی فکر نہیں ہے۔‘