افغان ہیڈکوچ کے معاہدے میں توسیع کردی گئی

جوتاتھن ٹراٹ کی نگرانی میں افغان ٹیم نے پاکستان، انگلینڈ کو میگا ایونٹس میں شکست سے دوچار کیا تھا


ویب ڈیسک December 10, 2024

افغانستان کے ہیڈکوچ جوتاتھن ٹراٹ کے معاہدے میں توسیع کردی گئی۔


بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کے دوران پاکستان اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف تاریخی فتح اور کلینڈر ایئر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ جوناتھن ٹروٹ 2025 تک ٹیم کا ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے۔

ٹروٹ کی کوچنگ میں ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں افغانستان نے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور بنگلادیش جیسے مضبوط حریفوں کے خلاف میچز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور پہلی بار سیمی فائنل تک ٹیم پہنچی۔

مزید پڑھیں: فخر زمان ایک مرتبہ پھر سنسنی خیز بیان دیکر خبروں کی زینت بن گئے

سابق انگلش کرکٹر کی غیر موجودگی میں حامد حسن ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، نوروز منگل زمبابوے کے دوران اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں