پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی انکار کے ہائبرڈ ماڈل کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی سے کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل سے متعلق حتمی فیصلہ بدھ (11 دسمبر)کو ہونے کا امکان ہے، ٹورنامنٹ کے ہائبرڈ پر کھیلے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ 2027 تک بھارت میں شیڈول تمام ایونٹس کیلئے بھی ہائبرڈ ماڈل کیلئے تحریری یقین دہانی مانگی ہے۔
پاکستان کو خدشہ ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان پر دباؤ ڈال کر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر کروائے گا لیکن جب بھارت میں آنے والے برسوں میں ایونٹس کھیلے جائیں گے تو گرین شرٹس کو بھارت جاکر کھیلنے پر مجبور کیا جائے گا جس کیلئے پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کے حوالے سے تحریری جواب مانگا ہے تاکہ انٹرنیشنل باڈی اور بھارتی بورڈ اپنی بات سے پیچھے نہ ہٹ سکیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ حتمی فیصلہ کب ہوگا، نئی تاریخ سامنے آگئی
پی سی بی کی تحریری یقین دہانی کی درخواست نہ صرف آئندہ چیمپئنز ٹرافی میں اپنی پوزیشن کو محفوظ بنانے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ آئندہ آئی سی سی ایونٹس بھی سمجھوتے پر عمل کیا جائے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی؛ شیڈول، لاجسٹک معاملات تاحال فائنل نہ ہوسکے
خیال رہے کہ بھارت نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے اور ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل پر کروانے اور اپنے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کروانے کی تجویز دی ہے۔