شام؛ عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری اپوزیشن لیڈر کو سونپ دی گئی
شام میں بشار الاسد کا تختہ الٹنے والے باغی رہنما ابو محمد الجولانی نے ملک میں عبوری حکومت کی تشکیل کی اہم ذمہ داری اپوزیشن رہنما محمد البشیر کو سونپ دی۔
عرب میڈیا کے مطابق ابو محمد الجولانی نے شامی وزیراعظم محمد غازی الجلالی اور سالو گورنمنٹ کے سربراہ محمد البشیر کے ساتھ طویل ملاقات کی۔
اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تینوں رہنماؤں کی ملاقات شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کے حوالے سے کی گئی تھی۔
اس ملاقات کے مندرجات سرکاری طور پر سامنے نہیں آئے تاہم اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابو محمد الجولانی نے عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری محمد البشیر کو سونپی ہے۔
یاد رہے کہ ’’تھیئہ تحریر الشام‘‘ ادلب میں 2017 کو بشار الاسد حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح قوتوں نے 11 وزرا پر مشتمل’’سالویشن گورنمنٹ‘‘ تشکیل دی تھی۔
الیکٹریکل انجینیئر اور شرعی قانون کے ماہر محمد البشیر سالویشن گورنمنٹ میں 2022 سے 2023 تک ترقی اور انسانی امور کے وزیر رہے ہیں۔