بابراعظم کیلئے آج کا دن اہم کیوں؟

سابق کپتان کے پاس روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کا موقع

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم جنوبی افریقا کے خلاف آج ہونیوالے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔


بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں بھارتی کپتان روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے صرف 40 رنز مزید بنانا ہوں گے۔ 

روہت شرما 151 ٹی20 اننگز میں 4 ہزار 231 رنز بناکر سر فہرست ہیں، بابراعظم نے 129 اننگز میں 4 ہزار 192 رنز بناچکے ہیں جبکہ ویرات کوہلی 117 اننگز میں 4 ہزار 188 رنز کے ہمراہ موجود ہیں۔

کوہلی کو پیچھے حھوڑنے کے بعد اب بابراعظم کو بھارتی کپتان سے آگے نکل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فخر زمان ایک مرتبہ پھر سنسنی خیز بیان دیکر خبروں کی زینت بن گئے

بابراعظم اگر جنوبی افریقا کیخلاف آج ہونیوالے پہلے ٹی20 میچ میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ نصف سنچریوں کے ریکارڈ سے محض ایک قدم دور رہ جائیں گے جبکہ روہت شرما کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔
 

Load Next Story