وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دیدی

فیصلے سے قومی خزانے کو 200 ارب روپے کی بچت ہوگی

اسلام آباد:

وفاقی کابینہ نے مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز پاور پلانٹ کے ساتھ ٹیرف کے ازسر نو جائزے کی منظوری دی۔ علاوہ ازیں تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ بھی ٹیرف ریویو کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ اس فیصلے سے قومی خزانے کو 200 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

Load Next Story