لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں بیجنگ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خصوصی ظہرانہ دیا گیا۔
کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ حکام نے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی نائب منسٹر سن ہائی ین اور دیگر حکام سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا جبکہ جامع شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے جڑواں صوبوں اور شہروں کی تجویز پیش کر دی جبکہ مریم نواز نے پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ موسیماتی تبدیلی، ویسٹ مینجمنٹ، ایگریکلچر اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ چین کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کے لیے پختہ عزم رکھتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار فراموش نہیں کر سکتے۔