شام کے معاملے پر غیرجانب دار ہیں وہاں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فکرمند ہیں، شہباز شریف

ملک شام کے حالات محض چند دن کے دوران یکسر تبدیل ہوگئے اور ہم وطن وہاں پھنس کر رہ گئے، وفاقی کابینہ سے خطاب


ویب ڈیسک December 10, 2024

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے فکرمند ہیں وہاں کے حالات محض چند دن میں بالکل تبدیل ہوگئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان شام کے معاملے پر غیرجانب دار رہا، ہم شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی بھائیوں کے لیے فکرمند ہیں وہاں محض چند دن میں حالات یکسر تبدیل ہوگئے۔

انہوں ںے بتایا کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کررہے ہیں جس کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار لبنان اور شام میں سفیروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔

ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے بڑا ہے جنہوں ںے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی ناپاک کوشش کی اس پر ہم نے میٹنگ کی اور ہم نے اس میں ہدایات دیں کہ ملک کے خلاف جو سازش کی گئی اس میں ملوث کسی بھی شخص کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے اور اگر کوئی بے گناہ ہے تو اسے کی صورت ہاتھ تک نہ لگایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں