جعلی اے ایس آئی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، اہلکاروں پر رعب ڈالتا رہا

ملزم کی گاڑی سے غیر قانونی پستول اور پولیس یونیفارم برآمد ہوئی، پولیس حکام


ویب ڈیسک December 10, 2024

لاہور میں جعلی اے ایس آئی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پولیس نے اللہ ہو گول چکر پر مشکوک گاڑی کو روکا۔ ملزم خود کو پنجاب پولیس کا اے ایس آئی ظاہر کرکے اہلکاروں پر رعب ڈالتا رہا۔ ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم نعیم فرخ اے ایس آئی نہیں ہے۔

ایس ایچ اور ٹاؤن شپ کے مطابق جامع تلاشی پر ملزم کی گاڑی سے غیر قانونی پستول اور پولیس یونیفارم برآمد ہوا۔ ملزم فرخ نعیم اقبال ٹاؤن شپ کا رہائشی ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اپنے علاقے میں بھی وہ اپنا تعارف بطور اے ایس آئی کرواتا تھا۔

ملزم کے خلاف  مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ٹاؤن شپ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں