بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) اور سری لنکا ٹی10 لیگ کیلئے پاکستان کے کئی بڑے ناموں کو این او سی جاری کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش پریمئیر لیگ اور لنکن ٹی10 لیگ کیلئے متعدد کرکٹرز کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کیے گئے ہیں۔
سری لنکا ٹی10 لیگ کیلئے آصف علی، عمر اکمل، عمران خان سینیئر اور محمد عامر کو این او سی ملا ہے جبکہ بنگلادیش پریمئیر لیگ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف حصہ لینے کا اہل قرار دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: دھونی نے شاہ رخ اور امیتابھ بچن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
فہیم اشرف کو بی پی ایل کیلئے 30 دسمبر سے 7 فروری تک این او سی دیا گیا ہے جس کے بعد وہ بورڈ کو رپورٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ لنکن ٹی10 لیگ 11 سے 19 دسمبر تک سری لنکا میں جبکہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا۔