مقبوضہ کشمیر میں بارودی سرنگ دھماکا؛ بھارتی فوجی ہلاک

بارودی سرنگ دھماکے میں مارے گئے بھارتی فوجی کی شناخت حوالدار سبھاش کے نام سے ہوئی


ویب ڈیسک December 10, 2024

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ دھماکے میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

دھماکا پونچھ میں بھارتی فوجی اڈے کے نزدیک ہوا تھا جس پر افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور مزید نفری طلب کی گئی۔

جائے وقوعہ سے بھارتی فوجی کے ایک اہلکار کی لاش ملی ہے جس کی شناخت حوالدار سبھاش کے نام سے ہوئی ہے۔

دھماکا زیر زمین چھپائے گئے ایک بارودی سرنگ ہوا تھا جو عین اُس وقت پھٹا جب وہاں سے بھارتی فوجی گزر رہے تھے۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں