رونالڈو کے بیٹے کی 'انشا اللہ' کہنے کی ویڈیو وائرل

اسٹار فٹبالر کے بیٹے نے مسٹر بیسٹ کی پوڈ کاسٹ میں مداحوں کو لاجواب کردیا


ویب ڈیسک December 10, 2024

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کی مسٹر بیسٹ کے کیساتھ ایک پروگرام میں سوال پر ''انشا اللہ'' کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


گزشتہ دنوں النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ کا انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں وہ یہ بتارہے تھے کہ کرسٹیانو رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں اور وہ گراؤنڈ میں سجدہ کرکے اس بات کا اظہار کرچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بارے میں انہوں نے مجھ سے کئی بار بات کی اور دلچسپی بھی ظاہر کی تھی، تاہم باپ کا اثر بیٹے پر بھی آگیا ہے جب ایک پوڈ کاسٹ کے دوران رونالڈو کے بیٹے نے ''انشاء اللہ'' بول کر مداحوں کو لاجواب کردیا۔

مزید پڑھیں: رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، سابق گول کیپر کا دعویٰ

حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کی جو یوٹیوب پلیٹ فارم پر ان کے سب سے بڑے حریف سمجھے جاتے ہیں کیونکہ اس وقت یوٹیوب پر ان کے تقریباً 331 ملین سبسکرائبرز ہیں اور وہ یوٹیوب کے سب سے بڑے اسٹار سمجھے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں جونیئر رونالڈو یعنی کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے بھی نظر آئے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے یوٹیوب چینل کا پہلا مہمان کون؟

مسٹر بیسٹ نے کرسٹیانو رونالڈو جونئیر سے پوچھا کہ کیا آپ نے باسکٹ بال میں لیجنڈ لیبرون جمیز اور ان کے بیٹے برونی جیمز کی جوڑی کو کھیلتے ہوئے دیکھا تھا جس پر انہوں نے ہاں میں جواب دیا تو مسٹر بیسٹ نے کہا کیا آپ بھی اپنے والد کے ساتھ ایسے ہی کھیلیں گے جس پر کرسٹیانو رونالڈو جونئیر نے کہا انشااللہ، بیٹے کی اس بات پر رونالڈو نے مسٹر بیسٹ کو کہا کہ امید ہے ایسا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں