ٹالی ووڈ کا وہ سُپر اسٹار جو کبھی کولی، مزدور اور بس کنڈکٹر تھا
بالی ووڈ ہو یا ٹالی ووڈ ان دونوں ہی انڈسٹری میں ایسے سپر اسٹار موجود ہیں جو اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے محنت و مشقت والی عال لوگوں جیسی زندگی بسر کرتے تھے مگر پھر ان کی قسمت کا سکہ چلا اور انہیں اسٹار بنا دیا۔
رجنی کانت کا شمار بھی جنوبی بھارت کے انہیں سب سے بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی زندگی کی شروعات کا سفر مشکلات سے بھرا ہوا تھا، اور وہ غریب خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
فلم انڈسٹری میں آنے سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے رجنی کانت کئی سالوں تک بطور مزدور، کولی، بڑھئی اور بس کنڈکٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔ بعد میں معروف ہدایت کار بال چندر نے انہیں تامل سنیما میں متعارف کروایا اور وہ 'تھلائیوا' کے لقب سے مشہور سپر اسٹار بن کر اُبھرے۔
رجنی کانت کی موجودہ دولت تقریباً 430 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور وہ فی فلم 110 سے 150 کروڑ روپے معاوضہ لیتے ہیں اس کے علاوہ وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس اور دیگر بزنس سے بھی خوب کماتے ہیں۔
اس ہی طرح بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے بھی 10 روپے جیب میں لیے ممبئی کی سڑکوں پر قدم رکھا تھا جو بعد میں انڈسٹری کے شہنشاہ بنے جبکہ شاہ رُخ خان کی کہانی بھی ایسی ہی ہے جو آنکھوں میں ڈھیروں خواب لیے ممبئی پہنچے اور پھر بالی ووڈ کے بادشاہ قرار دیئے گئے۔