گوگل نے پاکستان میں 2024 کے مقبول ترین سرچ ٹرینڈز کا اعلان کر دیا

اس سال کی گوگل رپورٹ ایک ایسے پاکستان کی عکاسی کرتی ہے جو اپنی روایات میں مضبوط جڑیں رکھتا ہے، گوگل پاکستان ڈائریکٹر


ویب ڈیسک December 10, 2024

رواں سال میں گوگل نے پاکستان میں 2024 کے ٹاپ سرچنگ ٹرینڈز کا اعلان کردیا ہے جس سے پاکستانی گوگل صارفین کی آن لائن ترجیحات کا اظہار ہوتا ہے۔
 

تفصیلات کے مطابق گوگل سرچ میں کرکٹ ٹاپ ٹرینڈ رہا جس میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ نے قوم کی توجہ اپنی جانب مبذول کیے رکھی۔ پی ایس ایل 2024 کے شیڈول اور میچز کے ساتھ شعیب ملک اور ساجد خان جیسے اسٹار کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوالات نے بھی پاکستانیوں کی کھیل سے محبت کو مزید اجاگر کیا۔ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے بھی تقریبا تین دہائیوں میں ملک کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے کے باعث پاکستانی صارفین کی توجہ حاصل کی۔
 
میڈیا کی بات کی جائے تو سیلیبریٹی شخصیات جیسے ثناء جاوید اور زویا ناصر، بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی، اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات حریم شاہ اور مناہل ملک کے بارے میں بھی سرچ کیا گیا۔ اسی طرح پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت بھی بدستور برقرار رہی جیسا کہ "عشق مرشد" اور "کبھی میں کبھی تم" جیسے شوز کی تلاش سے ظاہر ہوا۔ بالی ووڈ فلمیں جیسے "اینیمل"، "ڈنکی"، "بھول بھلیاں 3"، اور "استری 2" بھی توجہ کا مرکز رہیں جبکہ ساتھ ہی رئیلٹی شو "بگ باس" اور شدت سے منتظر "مرزاپور سیزن 3" نے بھی دھوم مچائی۔
 
اس کے علاوہ، پاکستانیوں نے کھانوں کا مزہ لینے کے لیے بھی گوگل کا رُخ کیا جہاں کیلے کی بریڈ اور کریمی پاستا جیسی تراکیب کے ساتھ مقامی پکوان جیسے مالپورا اور توا کلیجی کی تلاش کی گئی۔ لہسن کی بریڈ اور انڈے کے نوڈلز جیسے جلدی بننے والے کھانے اور موسمی مشروبات جیسے پیچ آئسڈ ٹی نے قوم کے متنوع ذائقے کو اجاگر کیا۔
 
ٹیکنالوجی کے میدان میں جیمنائی(Gemini) اور ری میکر اے آئی(Remaker AI) کی تلاش نے اے آئی ٹولز میں صارفین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کیا جبکہ انفینکس (Infinix)، ریڈمی (Redmi)، ویوو (Vivo)اور ایپل (Apple)کے ماڈلز سمیت تازہ ترین اسمارٹ فونز کے لیے سوالات نے عوام کی خواہش کا اظہار کیا۔
 
پاکستان کے لیے گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ اس سال کی'ایئر ان سرچ 'رپورٹ ایک ایسے پاکستان کی عکاسی کرتی ہے جو اپنی روایات میں مضبوط جڑیں رکھتا ہے اور ڈیجیٹل دور کے امکانات کو شوق سے اپنانے کے لیے تیار ہے۔ چاہے کرکٹ کے میدان کی بات ہو یا کچن کی، فلمی پردے سے لے کر سرچ بار تک، پاکستانی اپنے شوق دریافت کرنے، اپنی ثقافت سے جڑنے اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے گوگل کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت نے اس بات کو از سر نو تصور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے کہ سرچ کیا کچھ کر سکتی ہے اور ہم اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ پاکستانی ویب صارفین اپنے ارد گرد کی دنیا کو بہتر طور پر دریافت کر سکیں۔
  
درج ذیل پاکستان میں گوگل پر سالانہ سرچنگ ٹرینڈز کی فہرست دی گئی ہے جو چھ زمروں پر مشتمل ہے:
 
 
 
کرکٹ :


1) ٹی20 ورلڈ کپ
2) پاکستان بمقابلہ انگلستان
3) پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش
4) پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
5) پاکستان بمقالہ بھارت
6) پی ایس ایل 2024 شیڈول
7) پاکستان بمقابلہ یو ایس اے
8) بھارت بمقابلہ انگلستان
9) بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ
10) بھارت مقابلہ انگلستان


شخصیات:


1. عباس عطار
2. ایتل عدنان
3. ارشد ندیم
4. ثنا جاوید
5. ساجد خان
6. شعیب ملک
7. حریم شاہ
8. مناہل ملک
9. زویا ناصر
10. مکیش امبانی


موویز اور ڈرامے:


1. ہیرا منڈی
2. بارہویں فیل
3. انیمل
4. مرزاپور
5. اسٹریٹ 2
6. عشق مرشد
7. بھول بھلیاں 3
8. ڈنکی
9. بگ باس 17
10. کبھی میں کبھی تم


کیسے اور کس طرح:


1. پولنگ اسٹیشن کی تلاش کیسے کریں؟
.2 دادی کے مرنے سے پہلے لاکھوں کس طرح کمائیں
3. استعمال شدہ گاڑی کیسے خریدیں؟
4. پھولوں کو کس طرح زیادہ دیر تک تازہ رکھنا ہے ؟
.5 کمپیوٹر میں یوٹیوب ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟
6. سرمایہ کاری کے بغیر کیسے کمائیں؟
7. اپنے چار سال کے بچے کو اشتراک کرنا کیسے سکھا ئیں؟
8. جینز سے گھاس کا داغ کیسے نکالا جائے؟
9. گھٹنے کی چوٹ کے بعد دوبارہ ورزش کس طرح شروع کی جائے؟
.10 ورلڈ کپ براہ راست کیسے دیکھیں؟


کھانا پکانے کی تراکیب:


1. کیلے سے روٹی بنانے کی ترکیب
2. مالپورہ بنانے کی ترکیب
3. لہسن سے روٹی بنانے کی ترکیب
4. چاکلیت چپ کوکی بنانے کی ترکیب
5. توا کلیجی پکانے کی ترکیب
6. پیچ آئس ٹی بنانے کی ترکیب
7. کریم پاستا بنانے کی ترکیب
8. پیزا بنانے کی ترکیب
9. انڈون کا نوڈلز بنانے کی ترکیب
10. ہیش براؤن بنانے کی ترکیب


ٹیکنالوجی:


1. چیٹ جی پی ٹی لاگ ان
2. بنگ امیج کری ایٹر
3. انفنکس نوٹ 30
4. ویوو وائے 100 (Vivo y 100)
5. جیمی نائی
6. انفنکس ہاٹ 50 پرو
7. ریڈ می 16 پرو میکس
8. آئی فون 16 پرومیکس
9. انفنکس نوٹ 40
10. ری میکر اے آئی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں