امریکی کمپنی نے سب سے بڑا ڈرون شو کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

اسکائی ایلیمنٹس نے 2,500 ڈرون اڑانے کا اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑ دیا


ویب ڈیسک December 11, 2024

امریکا میں ایک ڈرون کمپنی نے کرسمس سے قبل ریاست ٹیکساس کے ایک میدان پر 5000 ڈرونز اڑا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
 

سب سے بڑے ڈرون شوز میں سے ایک کی ویڈیو نے پوسٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔ اسکائی ایلیمنٹس نے 2,500 ڈرون اڑانے کا اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑ دیا جو ایک ہفتہ قبل قائم کیا گیا تھا۔

سابق ریکارڈ کمپنی کا 11 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ تھا۔ تاہم حالیہ ریکارڈ کیلئے کمپنی نے حیرت انگیز ڈرون لائٹ شو کیلئے UVify  کے ساتھ مل کر کام کیا جس میں سانتا کلاز کو دو بڑے قطبی ہرن کے ذریعے ہوا میں سوار دکھایا گیا۔

شیئرنگ کے بعد سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دونوں ٹیموں کے کئی تکنیکی ماہرین کو آؤٹ ڈور سیٹنگ میں ڈرون سیٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جیسے ہی شام ڈھلتی ہے ڈرون تقریباً بیک وقت درستگی کے ساتھ زمین سے اُڑ جاتے ہیں اور ان پر نصب ایل ای ڈی لائٹس ٹمٹماتی ہوئی بڑی تصویر بنانے لگ جاتی ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں