60 سال کی جستجو کے بعد جینیاتی ماہرین نے بالآخر بلیوں میں نارنجی رنگ کے پیچھے وجہ دریافت کرلی۔
محققین نے پایا کہ بلیوں پر نارنجی رنگ کے بال بلی کے جینوم میں بغیر پروٹین کوڈنگ والے حصے میں ایک ڈی این اے کے غائب ہونے کا نتیجہ ہیں۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ماہر جینیات، گریگ باریش نے کہا کہ یہ ایک جینیاتی راز تھا جو کہ اب تک ایک معمہ بنا ہوا تھا۔
گریگ اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا کہ بلیوں کی جلد کے خلیے Arhgap36 نامی جین کے ذریعے آر این اے کا اظہار 13 گنا زیادہ کرتے ہیں جو دیگر بلیوں کے مقابلے میں نارنجی رنگ کو جنم دیتے ہیں۔
محققین تحقیق کے دوران توقع کر رہے تھے کہ Arhgap36 جین تبدیل ہو چکا ہوتا ہے لیکن وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ یہ دراصل Arhgap36 جین سے پہلے کی ترتیب میں جین کے حذف ہوجانے کیوجہ سے ہے جو باقی جینز کے اظہار کو متاثر کر رہا ہے۔
مزید برآں تبدیل شدہ جین بلی کے X کروموسوم پر واقع ہوتا ہے، اسی لیے نارنجی رنگ جنسوں کے درمیان مختلف نظر آتا ہے۔ زیادہ تر نارنجی بلیاں نر ہیں جبکہ کچھ نارنجی کچھ سفید کچھ کالی کھال والی بلیاں مادہ ہوتی ہیں۔