اربوں کی کرپشن کا الزام؛ پرویز الٰہی فرد جرم کیلیے عدالت طلب

جس طرح پرویز الٰہی اسپتال جاتے ہیں ویسے ہی عدالت میں حاضری کے لیے آ جائیں، عدالت کے ریمارکس


ویب ڈیسک December 10, 2024

لاہور:

احتساب عدالت نے اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصولی کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے پرویز الٰہی کو طلب کرلیا۔

ترقیاتی  منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصولی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت   کے جج زبیر شہزاد کیانی کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس پر سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

سماعت میں چوہدری پرویز الٰہی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی کو فرد جرم کے لیے پیش کردیں گے۔ نیب پراسیکیوشن نے دوران سماعت کہا کہ ایک ملزم کے پیش نہ ہونے پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو پا رہی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان پر  فرد جرم عائد کرنی ہے، آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی کو ایک بار پیش کر دیں۔جیسے  وہ گاڑی میں  اسپتال جاتے ہیں، ویسے ہی یہاں حاضری کےلیے آ جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں