کائی سے بنا کوکنگ آئل، کیا زیتوں سے بھی زیادہ مفید؟
جب آپ صحت کے بارے میں سوچتے ہیں تو کائی (algae) آپ کے ذہن میں دور دور تک نہیں ہوتی۔
اب ایک نئی اختراع کی وجہ سے کائی ایک صحت مند خوراک کے طور پر مقبول ہورہی ہے اور وہ ہے کائی سے بنا کوکنگ آئل۔
کائی کوکنگ آئل ہیلتھ انفلوئنسرز میں مشہور ہورہا ہے۔ یہ ائل Algae Cooking Club نامی ایک کمپنی نے بنایا جس کا آغاز پچھلے سال ہوا ہے۔
کمپنی عالمی سطح پر مشہور شیف ڈینیئل ہم کے ساتھ مل کر بہت سی مصنوعات تیار کر رہی ہے جو نیو یارک شہر میں الیون میڈیسن پارک ریسٹورنٹ کے مالک ہیں۔
کمپنی کائی کوکنگ آئل کو ماحولیاتی طور پر ایک بہتر انتخاب کے طور پر فروغ دے رہی ہے جو زیتون، ایوکاڈو یا پودوں پر مبنی تیل جیسے آپشنز کے مقابلے میں زیادہ گرمائش پر کھانا پکانے کے لیے صحت مند ہے۔
اگرچہ کائی کوکنگ آئل کے صحت کے فوائد یا خطرات کے بارے میں وسیع دعوؤں کی حمایت کرنے کے لیے ابھی تک بہت زیادہ سائنسی تحقیق موجود نہیں ہے تاہم ماہرین صحت اس کی صلاحیت کے معترف ضرور ہیں۔
ایریزونا میں اینڈریو ویل سینٹر فار انٹیگریٹیو میڈیسن میں فیلوشپ کی ڈائریکٹر این میری چیسن کہتی ہیں کہ میں بیجوں کے تیل سے بچنے کی کوشش کرتی ہوں اور جب کہ مجھے ایوکاڈو کا تیل پسند ہے لیکن میرے خیال میں اس کی پیداوار ماحول دوست نہیں ہے اس کے مقابلے میں کائی کا تیل زیادہ بہتر انتخاب لگتا ہے۔ٍ
یہ کوکنگ آئل خوردبینی پودوں جیسے جانداروں سے بنایا جاتا ہے جو تیزی سے اپنا وزن بڑھانے کے لیے ٹینکوں میں اگتے ہیں پھر انہیں تیل کشید کرنے کیلئے اسی طرح پریشر سے دبایا جاتا ہے جیسے زیتون کو۔