کراچی میں فائرنگ سے ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد جاں بحق
گلشن اقبال 13 ڈی میں موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے علامہ طالب جوہری کے داماد کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے علامہ طالب جوہری کے داماد سمیت خاتون جاں بحق جبکہ فائرنگ سے بچے سمیت 2 افراد بھی زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے وکیل مبارک حیدر کاظمی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مبارک حیدر کاظمی معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد تھے اور وہ ہائی کورٹ سے اپنی رہائش گاہ جارہے تھے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار گھات لگائے 4 افراد نے ان کی کارپر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 52 سالہ مبارک حیدرکاظمی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی آواز سے قریبی موجود پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور ملزمان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم بھی زخمی ہوگیا تاہم ملزمان زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مبارک حیدر کاظمی کو 4 گولیاں لگیں اور جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعاقب شروع کردیا گیا جس کے بعد ان کی جلد گرفتاری کی توقع ہے۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کےنتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ ان کا شوہر اور بچہ زخمی ہوگئے،جاں بحق خاتون کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے مبارک حیدر کاظمی کے قتل کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے،صدر کراچی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وکلا کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کل عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور اس دوران بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج بھی کیا جائے گا۔