ممبئی : بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
دُلہن کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی موجودگی نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
انسٹاگرام پر ایک میک اپ آرٹسٹ امرت کور نے ویڈیو شیئر کی، جس میں شاہ رخ خان دُلہن کے ساتھ نہ صرف اسٹیج پر موجود تھے بلکہ ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے کہ شاہ رخ خان کسی غیر معروف شخصیت کی شادی میں کیوں شریک ہوئے اور کیا انہوں نے اس کے لیے معاوضہ وصول کیا؟
اسی ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کیا، "شاہ رخ خان نے اس شادی میں شرکت کے کتنے پیسے لیے ہوں گے؟" جواب میں میک اپ آرٹسٹ امرت کور نے کہا کہ شاہ رخ خان ان کے فیملی فرینڈ ہیں اور انہوں نے کسی قسم کا معاوضہ وصول نہیں کیا۔
تاہم، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان بغیر معاوضے کے کسی شادی میں شرکت نہیں کرتے، اور انہوں نے اندازہ لگایا کہ شاید اس تقریب کے لیے اداکار نے کروڑوں روپے وصول کیے ہوں گے۔