ایشوریا سے طلاق کی افواہوں کے بیچ ابھیشیک سے دوسرے بچے کا سوال؟

ابھیشیک اور ایشوریا 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کی ایک بیٹی، آرادھیا، ہے

ممبئی : باڈ اداکار ابھیشیک بچن حال ہی میں رتیش دیش مکھ کے چیٹ شو ’کیس تو بنتا ہے‘ میں شریک ہوئے، جہاں دلچسپ سوالات اور گفتگو نے شو کو یادگار بنا دیا۔

رتیش نے ابھیشیک سے سوال کیا کہ ان کے گھر میں زیادہ تر افراد کے نام انگلش کے لیٹر ’A‘ سے شروع ہوتے ہیں، جیسے امیتابھ، ایشوریا، آرادھیا اور خود ابھیشیک، لیکن جیا بچن اور شویتا بچن کے نام اس روایت سے الگ کیوں ہیں؟ اس پر ابھیشیک نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ سوال ان سے ہی پوچھا جائے، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ شاید یہ روایت کی وجہ سے ہے، جس کے تحت ان کی بیٹی آرادھیا کا نام بھی ’A‘ سے شروع ہوتا ہے۔

اسی گفتگو کے دوران رتیش نے ابھیشیک سے دوسرے بچے کا سوال کیا، جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ "نہیں، اب اگلی نسل میں دیکھیں گے۔" رتیش نے اپنی بات پر زور دینے کی کوشش کی، لیکن ابھیشیک نے ہنستے ہوئے کہا، "عمر کا لحاظ کیا کرو، میں تم سے بڑا ہوں۔"

ابھیشیک اور ایشوریا 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کی ایک بیٹی، آرادھیا، ہے۔ تاہم، حالیہ دنوں میں دونوں کی طلاق کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ ایشوریا نے اپنی بیٹی کی 13ویں سالگرہ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، لیکن ابھیشیک ان تصاویر میں موجود نہیں تھے، جس پر مداحوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔

 

Load Next Story