پی ٹی آئی احتجاج ؛ بشری بی بی اورعلی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں شاہد خٹک اور سہیل آفریدی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں

اسلام آباد:

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران درج کیے گئے مقدمات میں بشری بی بی اورعلی امین گنڈاپور سمیت 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 

انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے علاوہ شاہد خٹک اور سہیل آفریدی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

تحریک انصاف کے چاروں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں جاری کیے گئے ہیں۔ 

Load Next Story