ہاؤس فل 5 کے بعد باغی 4 میں سونم باجوا کی دھماکے دار انٹری

فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے، اور سونم باجوا جلد ہی سیٹ پر شامل ہوں گی


ویب ڈیسک December 10, 2024

انڈین پنجابی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سونم باجوا اب بالی وڈ میں بھی اپنی دھاک بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ حال ہی میں سونم باجوا نے دو بڑے پروجیکٹس سائن کیے ہیں: ہاؤس فل 5 اور باغی 4۔ ان دونوں فلموں میں ان کی موجودگی مداحوں کے لیے خوشخبری سے کم نہیں۔

سونم باجوا اپنی پہلی فلم ہاؤس فل 5 کے بعد ایک بار پھر مشہور پروڈیوسر ساجد نادیادوالا کے ساتھ کام کریں گی۔ ایکشن اور رومانس سے بھرپور باغی 4 میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گی، جہاں ان کا ساتھ بالی وڈ کے مشہور ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف دیں گے۔

باغی سیریز کی چوتھی قسط کے لیے مداح کافی پرجوش ہیں۔ فلم کا پہلا پوسٹر، جس میں ٹائیگر شروف اور سنجے دت کو دکھایا گیا، پہلے ہی دھوم مچا چکا ہے۔ اب سونم باجوا کے شامل ہونے سے فلم کی مزید پذیرائی متوقع ہے۔

اے ہرشا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سیریز کا ایک اور دلچسپ باب ثابت ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے، اور سونم باجوا جلد ہی سیٹ پر شامل ہوں گی۔ یہ فلم 5 ستمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں