بھارت کے ایک کوچ پر آئی سی سی نے چھ سال کی پابندی لگا دی

پابندی کا سامنا کرنے والا کوچ چھ برس تک کسی قسم کی کرکٹ کا حصہ نہیں بن سکے گا


ویب ڈیسک December 10, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں شامل فرینچائز پونے ڈیولز کے سابق اسسٹنٹ کوچ سنی ڈھِلن پر چھ برس تک ہر قسم کی کرکٹ کا حصہ بننے پر پابندی عائد کردی۔


آئی سی سی کی جانب سے یہ پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنی ڈھِلن ان آٹھ افراد میں سے ایک ہیں جن پر گزشتہ برس میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان افراد میں بنگلادیشی آل راؤنڈر ناصر حسین، پونے ڈیولز کے شریک مالکان کرشن کمار چوہدری اور پراگ سانگھوی، دو ڈومیسٹک کھلاڑی، ان کے بیٹنگ کوچ اشعر زیدی اور ٹیم منیجر شاداب احمد شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کھیل کو خراب کرنے کی کوششوں کو آئی سی سی اور ڈیزیگنیٹڈ اینٹی کرپشن آفیشل (ڈی اے سی او) کی جانب سے روکا گیا۔

سنی ڈھِلن پر پابندی کا اطلاق 13 ستمبر 2023 سے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں