تھکاوٹ کا شکار بوڑھے مرد مہلک بیماری کے خطرے سے دوچار
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھکاوٹ کی شکایت کرنے والے عمر رسیدہ مردوں میں کینسر چار بڑی بیماریوں میں سے ایک ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بہت سے لوگ تھکاوٹ کی نئی علامات کے ساتھ اپنے معالجین کے پاس جاتے ہیں، لیکن اس کی وجہ کیا ہے اس کا تعین کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔
اس مطالعے میں 237 بیماریوں کا جائزہ لیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ ڈپریشن، سانس کی نالی میں انفیکشن، بے خوابی اور تھائی رائیڈ کے مسائل (خواتین میں) جیسی کیفیات عام طور پر تھکاوٹ سے منسلک تھیں، لیکن مریض کی عمر اور جنس کے لحاظ سے ان میں اختلاف تھا۔
تحقیق میں معلوم ہوا کہ 80 برس کی عمر کے مردوں میں تھکاوٹ کی شکایت کرنے والوں میں شکایت نہ کرنے والوں کے مقابلے میں کینسر چوتھی بڑی بیماری تھی۔ البتہ، اسی عمر کی خواتین میں اس بیماری کا 13 واں نمبر تھا۔
محققین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مردوں میں جو تھکاوٹ کی شکایت کرتے ہیں، کینسر کی تشخیص کو ترجیح دینی چاہیے۔