پانی میں گھل جانے والا پلاسٹک تیار

نیا متبادل نمکین پانی میں چند گھنٹوں میں جبکہ مٹی میں 10 دن میں تحلیل ہو جاتا ہے


ویب ڈیسک December 11, 2024

جاپان میں سائنس دانوں نے حال ہی میں روایتی پلاسٹک کا ماحول دوست متبادل بنایا ہے جو سمندر میں مائیکرو پلاسٹک چھوڑے بغیر چند گھنٹوں کے اندر تحلیل ہو سکتا ہے۔

موجودہ دستیاب ری سائیکل ہونے کے قابل پلاسٹک پانی میں تحلیل نہیں ہوتے جبکہ کچھ پلاسٹک فضلے کو تحلیل ہونے کے لیے 500 برس سے زیادہ عرصہ لگ سکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں رائکن یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی جانب سے بنایا گیا نیا متبادل جب نمکین پانی میں جاتا ہے چند گھنٹوں میں اور مٹی میں جا کر 10 دن میں تحلیل ہو جاتا ہے۔ آزمائش میں معلوم ہوا کہ مٹی میں تحلیل ہونے ساتھ یہ کھاد جیسا کیمیکل بھی بناتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ ٹاکوزو آئڈا کا کہنا تھا کہ اس نئے مٹیریل کے ساتھ ہم نے پلاسٹک کا ایک نیا خاندان بنایا ہے جس مضبوط ہے، مستحکم ہے، اس کو دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے، کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے اور سب سے اہم یہ کہ اس سے مائیکرو پلاسٹک نہیں بنتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں