اسلام آباد:
ایف بی آر نے آن لائن ٹیکسوں کی ادائیگی کے نظام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک، زرعی ترقیاتی بینک سمیت 34 بینکوں کو سویپ ایجنٹس قرار دیدیا۔
ایف بی آر اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز نے اتفاق رائے سے سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کا دائرہ مائیکروفنانس بینکنگ اور آئل و گیس سیکٹر تک بڑھا دیا۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق 34 بینک سویپ ایجنٹس قرار دیکر انھیں آن لائن ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔
مذکورہ بینکوں کو ایف بی آر کی نوٹیفائیڈ تاریخ کے مطابق سویپ پورٹل کے ذریعے ٹیکس کٹوتی کرکے خزانے میں جمع کرانا ہوگی۔
ایف بی آر کے پیرا میٹرز اور اے پی آئز پر عملدرآمد کرنا ہوگا، سویپ ایجنٹس بینکوں میں اسٹیٹ بینک، زرعی ترقیاتی بینک سمیت تمام نجی بینک شامل ہیں۔
رابطے پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ٹیکسوں کی ادائیگی کیلیے نیا نیا مربوط سسٹم epayment 2.0 متعارف کروا دیا۔