کراچی میں رات گئے مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

قیوم آباد جام صادق پل کے قریب ٹریلر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی


ویب ڈیسک December 11, 2024

کراچی:

شہر قائد میں رات گئے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پہلے ٹریفک حادثے میں قیوم آباد جام صادق پل کے قریب ایک ٹریلر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 18 سالہ راج ولد عاشق موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 15 سالہ لیون ولد فلک شیر زخمی ہوئے۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسرا حادثہ بلدیہ حب ریور روڈ پر ولایت علی شاہ مزار کے سامنے پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث 22 سالہ قائم ولد عظیم جاں بحق ہوگیا۔

جبکہ 19 سالہ حسین ولد نور دین اور 25 سالہ شہباز ولد لال محمد شدید زخمی ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق شخص کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

تیسرا ٹریفک حادثہ ناظم آباد نمبر 2 کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت حنین کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں