بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصان

بجلی کی شدید طلب کے موسم میں بھی سستے پاور پلانٹس نہ چلائے جا سکے، نیپرا رپورٹ


ویب ڈیسک December 11, 2024

بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصان ہوگیا۔  

نیشنل الیکڑک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی ترسیل و تقسیمِ کار کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹس 2023-24 جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث 281 ارب روپے کا نقصان ہوا۔آپریشنل پاورپلانٹس کے حوالے سے کارکردگی جائزہ رپورٹ 2023-24 بھی جاری کر دی گئی۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق بجلی کی شدید طلب کے موسم میں بھی سستے پاور پلانٹس نہ چلائے جا سکے۔ بجلی کمپنیاں 24-2023میں نقصانات کے اہداف حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہیں۔ بجلی کمپنیوں کے نقصانات سے ایک سال میں 281 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ مالی سال 2023-24 میں تمام ڈسکوز 100 فیصد ریکوری میں ناکام رہیں۔

وصولیوں کی شرح کم رہنے سے ایک سال میں خزانےکو 380 ارب روپےکا نقصان ہوا جبکہ ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف 34 لاکھ سے زائد شکایات درج کرائی گئیں۔ سال 2023-24 میں ترسیلی نقائص کےباعث صارفین سستی بجلی سے محروم رہے۔

بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں اموات کی تفصیلات جاری

نیپرا نے 2023-24 میں شہریوں اور بجلی کمپنیوں کے ملازمین کی ہلاکتوں کا ڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ مالی سال 2023-24 میں بجلی کمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں 140 مہلک حادثات ہوئے۔کےالیکٹرک کے سروس ایریا میں سب سے زیادہ 34 اموات ہوئیں۔ کےالیکٹرک کے انتظامی علاقوں میں 32 شہری اور 2 ملازمین کی اموات ہوئیں۔ گزشتہ مالی سال میں آئیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 26 اموات ہوئیں۔

رپورٹ پیسکو 20، لیسکو 18 اور گیپگو کے زیر انتظام علاقوں میں 9 مہلک حادثات ہوئے جبکہ حیسکو9، کیسکو 9 اور فیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 7 مہلک حادثات ہوئے۔ سیپکو 5 اور میپکو کے زیر انتظام علاقوں میں 3 اموات ہوئیں۔ بجلی کمپنیاں سیفٹی کے معیارات پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام رہی۔ اس قسم کے واقعات روکنے کے لیے سیفٹی معیارات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں