کمسن بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

گرفتار 12 ملزمان میں خواتین اغوا کار بھی شامل ہیں، پولیس حکام


ویب ڈیسک December 11, 2024

کمسن بچوں کو اغوا اور فروخت کرنے والے گروہ کو لاہور میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید  کے مطابق کمسن بچوں کو اغوا کر کے فروخت کرنے والے گروہ کو چوہنگ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار 12 ملزمان میں خواتین اغوا کار بھی شامل ہیں۔  

ملزمان کے قبضے سے 2 بچے برآمد ہوئے جنہیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ ملزمان 23 لاکھ کے بچے فروخت کر چکے ہیں۔ ملزمان بچوں کو فروخت کرنے بس ٹرمینل پہنچے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں