ملائیشیا کیلیے بک کروائے گئے کنٹینر سے 700 کلو آئس برآمد

آئس کیلشیم کاربونیٹ کے ساتھ مکس کرکے اسمگل کی جا رہی تھی، اے این ایف


ویب ڈیسک December 11, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بھاری مقدار میں آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے انٹیلیجنس اطلاع پر ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی پرکارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملائیشیا کے لیے بک کروائے گئے کنٹینر سے 700 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد ہوئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برآمد شدہ آئس کیلشیم کاربونیٹ کے ساتھ مکس کر کے اسمگل کی جا رہی تھی۔ کنٹینر میں موجود کیلشیم کاربونیٹ کے 854 بیگوں کی تلاشی لی گئی۔ 28 بیگوں میں موجود کیلشیم کاربونیٹ میں آئس کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔ کنٹینر بک کروانے والے کراچی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

کنٹینر کراچی میں قائم نجی کمپنی کی جانب سے ملائشیا کے شہر کوالالمپور کے لئے بک کروایا گیا تھا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے گرفتار ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں