الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیس، سپریم کورٹ کی طرف دیکھنے کے بجائے پارلیمنٹ جائیں، جسٹس مندوخیل

کیس ختم ہوچکا پھر متفرق درخواست پر سماعت کیسے چلتی رہی، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک December 11, 2024
فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق متفرق درخواست غیر موثر ہونے کے باعث نمٹا دی۔

الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کی طرف دیکھنے کے بجائے پارلیمنٹ جائیں۔ حامد خان صاحب آپ سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے معاملے کو اٹھائیں۔ کیس ختم ہوچکا پھر متفرق درخواست پر سماعت کیسے چلتی رہی۔ آج ہم درستگی کرنا چاہتے ہیں۔

 ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں 2018 کے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا۔ اس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں رپورٹ بھی جمع کرادی گئی ہے۔ اب معاملے کو پارلیمنٹ نے دیکھنا ہے۔

تبصرے (1)

Mahmood Sultan | 1 month ago | Reply The case is related to selection of Members of parliament through voting. How the parliament people can decide procedure of their own selection. The will obviously choose the path which is not transparent but suit to them. Therefore the supreme court is appropriate channel . because they have no direct stake with the voting procedure.
کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں