سی پیک؛ پاکستان نے چین سے ساڑھے 25 ارب ڈالر وصول کیے

سی پیک منصوبوں کے حوالے سے رقم وصولی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں


ویب ڈیسک December 11, 2024

اسلام آباد:

پاکستان نے سی پیک کی مد میں چین سے ساڑھے 25 ارب ڈالر وصول کیے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت  شروع ہوگیا، جس میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے  رقم وصولی کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔

دستاویز کے مطابق پاکستان نے چینی حکومت سے سی پیک منصوبوں کی مد میں سارھے 25 ارب ڈالر  وصول کیے۔

اس حوالے سے دستاویزات میں مزید بتایا گیاہے کہ چین کے تعاون سے 24 ارب ڈالر کی لاگت سے 43 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 75 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے 8 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں