ایلون مسک کی طرف سے ٹیسلا کے ملازمین کو بھیجی گئی ایک پرانی ای میل دوبارہ آن لائن منظر عام پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہوں نے ملازمین کو دفتر نہ آنے پر نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
ای میل میں دو خطوط شامل ہیں جو ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 2022 میں ایگزیکٹو ٹیسلا کے عملے کو بھیجے تھے۔
ای میل میں لکھا تھا کہ ورک فرام ہوم اب قابل قبول نہیں۔ ای میلز میں عملے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ہفتے میں کم از کم 40 گھنٹے آفس ٹائم پورا کریں نہیں تو انہیں نکال دیا جائے گا.
ای میلز میں ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ اگر کچھ ایسے ملازمین ہیں جو گھر سے کام کرنے پر مجبور ہیں تو وہ خود ان کا براہ راست جائزہ لیں گے اور اس کی منظوری دیں گے۔
انہوں نے ای میل میں مزید واضح کیا کہ 40 گھنٹے کا اصول تمام ملازمین پر لاگو ہوتا ہے۔ دفتر وہ ہے جہاں آپ کے ساتھی کام کر رہے ہوں نہ کہ مصنوعی دفتر۔ اگر آپ حاضر نہیں ہونگے تو ہم فرض کرلیں گے کہ آپ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔