سندھ میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع کا اعلان؛ مزید کون سے شہر شامل ہونگے؟

وزیر داخلہ کا ہواوے ہیڈکوارٹر کا دورہ، باڈی وورن کیمروں و دیگر ڈیوائسز کی اسمارٹ بورڈز سے انضمام پر بریفنگ


ویب ڈیسک December 11, 2024

سندھ حکومت نے سیف سٹی منصوبے کو توسیع دینے کا اعلان  کیا ہے، جس میں مزید شہروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار نے ہواوے شینزن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جس میں حکام نے انہیں باڈی وورن کیمروں، اسمارٹ ڈیوائسز، اسمارٹ واچز اور ٹیبلٹس کی اسمارٹ بورڈز سے انضمام   کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معلومات کی فوری ترسیل اور ردعمل کے وقت میں کمی پر بریفنگ دی گئی۔

ضیاالحسن لنجار کے دورے کے دوران سندھ پولیس کے لیے علیحدہ ایل ٹی ای نیٹ ورک کی اہمیت پر غور کیا گیا۔  بریفنگ میں اسمارٹ ٹیکنالوجی  کے  ذریعے پولیس آپریشنز کی کارکردگی بہتر بنانا بھی شامل تھا۔ 

اس موقع پر وزیر داخلہ نے محفوظ شہروں کے منصوبے (سیف سٹی پراجیکٹ) کو سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپور خاص تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

دورے کے موقع پر ہواوے اور محکمہ داخلہ سندھ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیف سٹیز منصوبے کی پیشرفت پر ڈی جی سیف سٹیز اور ہواوے کے وائس پریزیڈنٹ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں