پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے مشترکہ مشق وارئیر VII کا انعقاد کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق 19 نومبر سے 11 دسمبر تک جاری رہیں۔ تین ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سالانہ مشقوں کی آٹھویں کڑی تھی۔
مشق کے ڈسٹنگوشڈ وزیٹرز ڈے کی تقریب 10 دسمب کو ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر راولپنڈی کور، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، ہلالِ امتیاز (ملٹری) تھے۔ چین کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب کے دوران معززین نے مشق کے دوران فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند معیار کو سراہا۔ یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی علامت ہے۔