چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت اپنا کوئی ایونٹ ہائبرڈ کرانے پر راضی نہیں ہوا

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں سینئر عہدیدار کے انکشافات

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے دباؤ بڑھا کر ہائبرڈ ماڈل منوانے اور اپنے ملک میں پورا ایونٹ فائنل سمیت سیمی فائنل کھیلنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا۔


ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں ایک سینئر کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی اور بورڈ ممبران کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل فارمولے کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا جارہا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ایونٹ سے دست بردار ہونے کا فیصلہ آسان نہیں ہوگا۔

سینئر عہدیدار نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ اگر پی سی بی چیمپئینز ٹرافی سے بائیکاٹ کرتا ہے تو اسے قانونی چارہ جوئی سمیت تنہائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ پاکستان نے نہ صرف آئی سی سی کے ساتھ میزبانی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں بلکہ ایونٹ میں شریک دیگر تمام ممالک کی طرح پی سی بی نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیساتھ لازمی ممبران کی شرکت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی پرومو؛ براڈکاسٹرز نے دوغلے پن کا مظاہرہ کرڈالا

انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی براڈ کاسٹنگ ڈیل پر دستخط سے قبل تمام ٹیموں کی شرکت کی یقین دہانی کرواتا ہے، ایونٹ میں کم از کم ایک پاک بھارت ہونا لازمی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے اگلے سال کی چیمپئینز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا، جس سے ہندوستان کو دبئی میں اپنے حصے کے میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی جبکہ 2027 تک کثیر جہتی مقابلوں میں اسی طرح کے انتظامات پر "اصولی طور پر" اتفاق کیا ہے تاہم باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ رواں ہفتے ہی کسی فیصلے کا امکان بڑھ گیا

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت 2027 تک ہونیوالے ایونٹس میں سیمی فائنل اور فائنلز کو منتقل کرنے پر آمادہ نہیں ہے لیکن اس بات چیت جاری ہے کہ اگر پاکستان نے ایونٹ ٹاپ فور یا 2 میں رسائی حاصل کی تو کیا ہائبرڈ ماڈل کیسے اپنایا جاسکے گا۔

Load Next Story