چیمپئینز ٹرافی کا اونٹ تاحال کسی کروٹ نہ بیٹھ سکا

براڈکاسٹرز کو بھی بڑے مالی نقصان کو خدشہ ستانے لگا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کو لیکر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کا تاحال کوئی حل نہ نکل سکا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کیساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

بھارت کے آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان آکر نہ کھیلنے سے شروع ہونیوالے معاملے پر پی سی بی کے فیوژن فارمولے تک ٹورنامنٹ کے مستقبل پر غیر یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی پرومو؛ براڈکاسٹرز نے دوغلے پن کا مظاہرہ کرڈالا

ادھر بھارتی پروپیگنڈے پر براڈکاسٹرز نے میگا ایونٹ کا پرومو ریلیز کیا ہے تاہم اس میں میزبان کا نام لکھنے سے گریز کیا گیا جبکہ تصویری اور ویڈیو جھلکیوں میں ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے کلپس ڈالے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت اپنا کوئی ''ایونٹ ہائبرڈ'' پر کروانے راضی نہیں ہوا

واضح رہےکہ چیمپئنزٹرافی کے شیڈول کا فیصلہ نہ ہونے سے کئی معاملات تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ براڈکاسٹرز کو بھی بڑے مالی نقصان کو خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ رواں ہفتے ہی کسی فیصلے کا امکان بڑھ گیا

دوسری جانب بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے ایک سینئر کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کا نام لیے بغیر بیان کا حوالہ دیا ہے کہ آئی سی سی اور بورڈ ممبران کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل فارمولے کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا جارہا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ آسان نہیں ہوگا۔

Load Next Story