تامل انڈسٹری کی فلم پشپا 2 نے ریلیز کے چھٹے روز 1 ہزار کروڑ کما کر تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل سپر اسٹار الو ارجن کی فلم پشپا 2 کی ریلیز کے بعد 6 دن کے اندر اندر تیزی سے 1 ہزار کروڑ کمانے والی فلم بن کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ پشپا فلم کے پروڈکشن ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم بھارتی سنیما کی تاریخ کی ایسی پہلی فلم ہے جس نے 6 دنوں میں دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کمائے ہیں۔
بھارت سے صرف 6 دنوں میں پشپا 2 نے 645.95 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ ارننگ کی ہے، جس میں ہندی ڈب ورژن نے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ تیلگو زبان میں فلم نے 11 کروڑ کمائے، اور دوسرے زبانوں میں بھی اتنی ہی کمائی کی ہے۔
فلم بینوں کا کہنا ہے کہ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد پُشپا 2 سے عوام کی امیدیں بھی زیادہ تھیں اور فلم لوگوں کی توجہ پر اپنی گرفت برقرار رکھتے ہوئے ان کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔
یاد رہے کہ پشپا 2 میں الو ارجن اور رشمیکا مندنا ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں اس فلم کے ساتھ ساتھ اس کے گانے بھی سپر ہٹ ثابت ہوئے اور فلم کی شہرت کی وجہ بنے۔