بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ جس تھالی میں کھانا اس میں چھید کرنا ہے، عظمی بخاری

مرشد مزے میں ہے کوچ اور چیلہ کٹہرے میں ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان کا وطیرہ ہے ہے جس تھالی میں کھانا اس میں چھید کرنا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نوازشریف اور مریم نواز کے بغض میں یہاں پہنچے ہیں۔ ان کا وطیرہ ہے جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا۔ مریم نواز پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں تھا۔ مریم نواز کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہیں پھر بھی ان کو کوچ اور اس کے چیلے نے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی قیمتی نکلس چوری کرنے اور 190 ملین پاؤنڈ کے ڈاکے میں ملوث ہیں۔ بشری بی بی نے ابھی پنجاب میں کی لوٹ مار کا حساب دینا ہے۔ پانچ سال نوازشریف اور مریم نواز سے رسیدیں مانگنے والے کے پاس اپنی رسیدیں نہیں۔ بشری بی بی پر توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کی جعلی رسیدوں کا بھی کیس زیرالتواء ہے۔ کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری اور ڈاکوں میں ملوث نکلا۔  چیلہ اتنا بڑا بدبخت ہے اس نے برا وقت دیکھتے ہی کوچ سے بھی اظہار لاتعلقی کردیا۔ مرشد مزے میں ہے کوچ اور چیلہ کٹہرے میں ہیں۔

Load Next Story