کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31ڈالر کے اضافے سے 2693ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے کے اضافے سے 280500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 2658روپے کے اضافے سے 240484روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 3450روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کے اضافے سے 2957.81روپے کی سطح پر آگئی۔