امریکا میں تنہائی کا احساس’وبا‘ کی صورت اختیار کرگیا

وہ افراد جن کی جسمانی صحت یا ذہنی صحت ٹھیک نہیں، وہ سب سے زیادہ تنہائی محسوس کرتے ہیں


ویب ڈیسک December 12, 2024

امریکی باشندے آج بھی اتنے ہی تنہائی کا شکار ہیں جتنا کورونا وبا کے دوران وہ خود کو تنہا محسوس کرتے تھے۔

ایک نئے سروے سے جو جاما اوپن نیٹ ورک میں شائع ہوا ہے، سے پتہ چلتا ہے امریکا بھر میں 50 سے 80 سال کی عمر کے ایک تہائی سے زیادہ لوگ تنہائی کے پریشان کُن احساس میں مبتلا ہیں، اور تقریباً اتنے ہی لوگ خود کو معاشرے سے الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف مشی گن انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ کیئر پالیسی اینڈ انوویشن کی ایک ٹیم نے یہ سروے کیا ہے جس میں پایا گیا کہ کئی عمر رسیدہ افراد خاص طور پر جن کی جسمانی صحت یا ذہنی صحت ٹھیک نہیں، وہ سب سے زیادہ تنہائی محسوس کرتے ہیں۔

مطالعے کی مرکزی مصنفہ ڈاکٹر پریتی ملانی کا کہنا تھا کہ انفرادی تنہائی اور سماجی تنہائی صحت کے اہم مسائل میں سے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی دوسرے طبی مسئلے کی طرح ہمیں انہیں بھی ویسی ہی توجہ دینی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں