فیض حمید کا کورٹ مارشل فوج کا اندرونی معاملہ ہے اسے سیاسی نہ بنایا جائے، بیرسٹر گوہر

یہ فوج کا اندرونی احتساب ہے جو وہ کر رہی ہے پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک December 11, 2024

اسلام آباد:

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل فوج کا اندرونی معاملہ ہے اسے سیاسی نہ بنایا جائے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنائی ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ تمام سیاسی مسائل کا مستقل سیاسی حل ڈھونڈنا بھی لازم ہے،  ہمیں امید ہے کہ بات آگے بڑھے کی اور کوئی حل نکلے گا۔

ان سے سوال کیا گیا کہ جنرل (ر) فیض سے لاتعلی کی وجہ کیا ہے؟ اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جنرل فیض ایک اہم عہدے پر رہے اور ان سے ایک پروفیشنل واسطہ ضرور تھا تاہم ان پر آرمی ایکٹ لاگو ہے اس کے مطابق انہیں کیا سزا دی جاتی ہے کیوں دی جاتی ہے اس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہمیں مذاکرات کے ذریعے راستہ فراہم کرے، 9 مئی کی دھول اب بیٹھنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے مزید واضح کیا کہ میں کہوں گا کہ فیض حمید کی گرفتاری و کورٹ مارشل کے معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے یہ فوج کا اندرونی احتساب ہے جو وہ کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں