فیض حمید کا کورٹ مارشل فوج کا اندرونی معاملہ ہے اسے سیاسی نہ بنایا جائے، بیرسٹر گوہر
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل فوج کا اندرونی معاملہ ہے اسے سیاسی نہ بنایا جائے۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنائی ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ تمام سیاسی مسائل کا مستقل سیاسی حل ڈھونڈنا بھی لازم ہے، ہمیں امید ہے کہ بات آگے بڑھے کی اور کوئی حل نکلے گا۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ میں کہوں گا کہ فیض حمید کی گرفتاری و کورٹ مارشل کے معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے یہ فوج کا اندرونی احتساب ہے جو وہ کررہی ہے۔