مفت میں پوڈکاسٹ انٹرویوز نہیں دوں گی، جویریہ سعود

ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے مواد کو مونیٹائز کر کے اس سے کمائی کرتے ہیں، معاوضہ میرا حق ہے


ویب ڈیسک December 11, 2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ مداحوں کو بتایا کہ وہ مفت انٹرویوز دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یا اسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ چونکہ ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے مواد کو مونوٹائز کر کے اس سے کمائی کرتے ہیں، اس لیے وہ بھی معاوضے کے ساتھ انٹرویو دینے کو ترجیح دیں گی کیونکہ یہ ان کے کام کا حصہ ہے اور ان کا حق ہے۔

جویریہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور وہیں ان کے سوالات کے جوابات دیتی ہیں۔

یاد رہے کہ ان دنوں جویریہ اپنے ڈرامے بے بی باجی میں شاندار پرفارمنس پر سراہی جارہی ہیں اور مداحوں کو ان کا ڈرامے میں کردار بےحد پسند آیا ہے جبکہ اس ڈرامے کے خوب چرچے بھی ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں