تائیوان میں طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ 51 افراد ہلاک 7 زخمی

دوران پرواز طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی اور پائلٹ کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران جہاز عمارتوں پر گر کر تباہ ہوگیا

جہاز میں عملے کے ارکان سمیت 58 افراد سوار تھے جن میں سے 51 موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

تائیوان میں طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق نجی ایئرلائن کا طیارہ تائیوان کے شہر کاہوشینگ کے ایئرپورٹ سے ماگونگ شہر کی جانب روانہ ہوا تاہم دوران پرواز پینگھو جزیرے کی حدود میں پہنچتے ہی اس کے انجن میں آگ لگ گئی جس کے باعث پائلٹ نے جہاز کو پینگھو کے گاؤں میں اتارنا چاہا لیکن اس کی یہ کوشش ناکام ہوگئی اور طیارہ لینڈنگ کے دوران خالی عمارتوں پر گر کر تباہ ہو گیا جس سے چند قریبی عمارتوں کو بھی آگ لگ گئی۔

جہاز میں عملے کے ارکان سمیت 58 افراد سوار تھے جن میں سے 51 موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں آگ طوفانی ہواؤں کے باعث لگی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Load Next Story