این ڈی ایم اے کا ماڈل دیگر حکومتی اداروں کیلیے مثالی ہے، شزہ فاطمہ

شزہ فاطمہ خواجہ نے قومی ڈیجیٹل کمیشن کے قیام کا اعلان کیا جس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے


ویب ڈیسک December 11, 2024

وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو خودکار ایمرجنسی رسپانس میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے، این ڈی ایم اے کا ماڈل دیگر حکومتی اداروں کے لئے مثالی ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر مملکت نے قدرتی آفات کی روک تھام اور ماحولیاتی خطرات پر مشترکہ اقدامات کی تجویز دی۔

انہوں نے قومی ڈیجیٹل کمیشن کے قیام کا اعلان کیا جس کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا ماڈل دیگر حکومتی اداروں کے لیے مثالی ہے، گورننس کے ہر پہلو میں ایسی کارکردگی اور جدت کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں