راولپنڈی:
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پنجاب بھر میں کتا مار مہم فوری روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین سے 24 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نےکتا مار مہم کے خلاف درخواست اینیمل پروٹیکشن ایکٹیوسٹ انیلہ عمیر کی جانب سے دائر درخواست پر صوبے بھر میں کتا مار مہم فوری طور پر روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردی۔
عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرکے 24 دسمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق کتوں کو گولی مارنا یا زہر دینا غیر اخلاقی اور غیرقانونی عمل ہے۔ حکام کہتے ہیں کہ کتوں کو مارنےکا عمل شہریوں کی شکایت پر کیا گیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ریاستی ادارے جانوروں کے تحفظ کے لیے قومی پالیسی بنائیں۔