کراچی; تجاوزات کے خاتمے میں ناکامی پر محکمے کا افسر معطل
کراچی کے میئرمرتضیٰ وہاب نے تجاوزات کا خاتمہ نہ کر نے پر محکمہ انسداد تجاوزات کے افسر کو معطل کردیا اور واضح کردیا کہ غفلت اور لا پراہی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب نے انسداد تجاوزات کے ڈپٹی ڈائریکٹر گلشن اقبال سہیل رانا کو واضع احکامات کے باوجود تجاوزات کا خاتمہ نہ کر نے کی پاداش میں عہدے سے معطل کردیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ایچ آر یم نے ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل رانا کی معطلی کے احکامات جا ری کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ گلشن اقبال کی طرح مختلف علاقوں میں مرکزی سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار ہے۔